اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاراچنار، کراچی، کوئٹہ اور احمد پور شرقیہ کے سانحات میں شہادتوں کے باعث ملک بھر میں عید سادگی سے منائی گئی۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جامعتہ النجف میں نماز عید پڑھائی ۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے عوام نے کبھی وطن عزیز کے خلاف کوئی آواز بلندکی ہے اور نہ سکیورٹی فورسز پر حملے کئے ہیں۔ مگر سکیورٹی اداروںمیں موجود کچھ عناصر کے رجحانات اور کارکردگی پر سوالات ضرور اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آد می سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا کہ پاراچنار پاکستان کا حصہ نہیں، یا یہاں کے عوام کا خون سستا ہے۔ جن کی مظلومیت دنیا کو نہیں دکھائی دے رہی۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اگر پاراچنار کے عوام کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو شیعہ علماکونسل کل نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور دھرنے دے گی، پنجا ب کا مرکزی دھرنا لاہور میں ہوگا۔
سانحہ پاراچنار، علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر عید سادگی سے منائی گئی
Jun 29, 2017