اسلام آباد (خبر نگار خصو صی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پارہ چنار کرم ایجنسی کے سانحہ پر حکومتی بے حسی پر شدید در عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مشینری اور تمام تر سرکاری و ریاستی اختیارات نوازشریف اور خاندان کی تابعداری کے لیے استعمال ہونے کی وجہ سے دہشت گرد آزاداور شہری غیر محفوط ہیں، حکمرانوں کی توجہ ملکی مسائل و معاملات سے زیادہ اپنے غیر قانونی اثاثہ جات کو بچانے پر ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پہلے ہی شدید متاثرہ فاٹاکی کرم ایجنسی میںہونے والی بربریت کے مجرمین کا سراغ نہ لگانا اور کسی بھی ذمہ دار حکومتی شخصیت کا متاثرہ علاقے کا دورہ نہ کرنا شرمناک ہے ،انہوںنے کہا کہ پارہ چنار کے شہریوںکے جائز مطالبات کو منظور کرکے علاقے میں مستقل امن کے قیام کے اقدامات اٹھاکر قانون کی حکمرانی قائم کی جائے، نیر بخاری نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل دآامد کے ذمہ دار وزیر داخلہ کی مکمل خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے ، پی پی پی کا مطالبہ ہے کہ شہدا پارہ چنار اور زخمیوںکی مالی امداد بھی فی کس 20 اور 10 لاکھ ادا کرکے تمام شہریوں کو برابری کا یقین دلایا جائے ۔
پارہ چنار کے شہریوںکے جائز مطالبات منظورکیے جائیں،نیئر بخاری
Jun 29, 2017