مظفر آباد (این این آئی) آل جموں و کشمےر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزےراعظم سردار عتےق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت جبرو وتشدد سے مقبوضہ کشمےر کی عوام کو تا دےر غلام نہےں بنا سکتا ۔اب آزادی کی تحرےکوں کو دبانا ممکن نہےں رہا۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے عےد الفطرکے روز اپنی رہائش گاہ مجاہد اول ہاﺅس میں غازی آباد آزادکشمےر اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے سےاسی کارکنوں اور عمائدےن اور سماجی رہنماﺅں سے بات چےت کر رہے تھے۔سردار عتےق احمد خان نے کہا کہ آج عےدالفطر کے روز بھی مقبوضہ کشمےر مےں مظاہرے ، بھارتی فوج کا ظلم مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کر رہا ہے۔ عالمی طاقتےںاس سنگےنی کا احساس نہ کرکے آگ سے کھےل رہی ہے۔ وہ ےہ بات فرموش کر رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت دو اےٹمی طاقتےں ہےں اور ان کے درمےان معمولی سی لغزش خطے کو تباہ کر سکتی ہے۔ سردار عتےق احمد خان کے کہا کہ آزادکشمےر کے عوام پر ان حالات مےں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ بےرونی دنےا مےں بسنے والے کشمےرےوں کو دنےا کو بھارت کا چہرہ دکھانا چاہےے۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمےر کے عوام کنٹرول لائن پر پاک فوج کی سےکنڈڈیفنس لائن کا کردار ادا کر کے بے پناہ قربانےاں دے رہے ہےں ۔ انہوں نے کہا کے آزادکشمےر کے عوام کو فوجی تربےت دےنا لازمی ہے۔ اور تعلےمی اداروں مےں اےن ۔ اےن ۔ سی بحال کر کے نئی نسل کو خطرات کے عملی مقابلے کے لےے تےار کےا جانا چاہےے۔
بھارت جبرو وتشدد سے مقبوضہ کشمےر کی عوام کو تا دےر غلام نہےں بنا سکتا ، سردار عتےق
Jun 29, 2017