سرگودھا: ضلع کچہری کے ریونیو ریکارڈ روم میں 3 دن آ گ لگی رہی

سرگودھا(نامہ نگار)ضلع کچہری میں ریونیو ریکارڈ میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا۔ ریکارڈ روم میں 1850سے ریونیو ریکارڈ موجود تھا۔ ایمرجنسی 1122تین دن سے آگ بھجانے میں مصروف رہا اور آخرکار دن رات کی مسلسل کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔کمشنرسرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے ڈپٹی کمشنرلیاقت علی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی کے ہمراہ آج آگ بجھانے کے عمل کا موقع پر جائزہ لیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا تاہم ڈپٹی کمشنرنے آگ لگنے کے واقعے کی انکواری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی کی نگرانی میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اپنی ابتدائی رپورٹ ایک ہفتہ میں پیش کرے گی اور تفصیلی رپورٹ محکمہ واپڈا، بلڈنگز اور فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے بعدپیش کی جائے گی۔ اس موقع پر طارق خان نیازی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو آگ بجھانے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پرکمشنرکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی آرطارق خان نیازی، جنرل اسسٹنٹ ریونیو وقار اکبر چیمہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122ڈاکٹر مظہر شاہ، تحصیلدار ملک محمد اشرف، تحصیلددار ظفر انجم اور محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...