نکیال سیکٹر: بھارتی فوج کی شیلنگ سے ایک شخص شہید‘ خاتون سمیت 3زخمی

کوٹلی(نوائے وقت رپورٹ) آزاد جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شیلنگ کا واقعہ ضلع کوٹلی کے جنوبی علاقے نکیال سیکٹر میں پیش آیا۔ مقامی رہائشی عبدالوہاب قریبی گائوں دوتھیلا جارہے تھے کہ مارٹر شیل لگنے سے زخمی ہونے کے بعد نکیال بازار میں ایک دکان کی طرف بھاگ گئے جہاں وہ دم توڑ گئے۔ بھارتی فوج کی شیلنگ سے بالاکوٹ میں 25سالہ محمد شکیل‘ موہرا گھمبا میں 28سالہ آصف محمود اور بوہیل کالونی میں 32سالہ خاتون سفیرا بی بی زخمی ہوئیں۔ پاکستانی فوج نے بھارتی شیلنگ کا مؤثر جواب دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...