کراکس(نیٹ نیوز) وینزویلا میں پولیس اہلکار نے ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر حملہ کردیا۔ صدر وینزویلا نے حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خبر ایجنسی کے مطابق حکومت مخالف پولیس اہلکار نے پولیس ڈپارٹمنٹ کا ہیلی کاپٹر چرا کر سپریم کورٹ، وزارت داخلہ اور وزارت انصاف کی عمارتوں پر گرنیڈ اور گولیاں برسائیں۔ صدر وینزویلا نے سپریم کورٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام مسلح افواج کو فعال کردیا ہے۔اس سے قبل وینزویلا کے صدر کے خلاف کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں مظاہروں میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔