فیصل آباد، سیالکوٹ: 2 خواتین اور 6 سالہ بچے سے زیادتی

Jun 29, 2017

فیصل آباد + سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) ملزمان نے فیصل آباد میں 2 خواتین جب کہ سیالکوٹ میں 6 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر 117 ج ب دھنولہ میں ساجدہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیا رکیا کہ وہ فطرانہ لینے حمیداللہ خان کے گھر گئی تو ملزم نے نشہ آور مشروب پلاکر بے ہوش کرکے زیادتی و بداخلاقی کا نشانہ بنایاجبکہ چک نمبر 197 ر ب کے رہائشی ذیشان کی بھانجی تیرہ سالہ ماہم کو ملزموں عمر دراز وغیرہ تین افراد نے پکڑ کر قبرستان میں لے جا کر زیادتی کرڈالی، مقدمات درج کرلئے گئے پولیس نے تاحال ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کیا۔ سیالکوٹ میں تھانہ ائیرپورٹ کے گاؤں دھاناوالی میں دکاندار نے چھ سالہ بچے سے زیادتی کرڈالی، شکایت پر ملزم کے والد نے ساتھیوں کے ہمراہ آکر اسے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سیمنٹ سریئے کی فروخت کا کام کرنے والے رزاق کے چھ سالہ بیٹے سجیل کو کوڑا پھینکتے ہوئے دکاندار عثمان نے زبردستی اٹھا کر اپنی دکان میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بناڈالااور بدفعلی کے شکار بچے سجیل نے اپنے والد کو بتایا تو ان کی شکایت پر ملزم کے والد مبشر طفیل نے الٹا انہیں دھمکیاں دے دیں اور بعدازاں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رزاق کے گھر آکر اسے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی تاہم وہ بال بال بچ گیا تو ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او رانا ذوالفقار کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مزیدخبریں