نوازشریف نااہل ہونے پر نیا وزیراعظم لائیں‘ 2018 میں عمران سے پوچھیں گے وکٹیں کیسے گرتی ہیں: خورشید شاہ

سکھر(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا وزیراعظم کو مشورہ دے رہا ہوں کہ اگر وہ نااہل قرار پائیں تو نیا وزیراعظم لائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان سے پوچھیں گے کہ وکٹیں کیسی گرتی ہیں ٗ جب گھوڑے ریس کیلئے میدان میں آتے ہیں تو بدکتے ہیں لیکن جب وہ دوڑتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کون طاقتور ہے۔ فردوس عاشق اعوان اور بابر اعوان کے پی ٹی آئی میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا حکومت اورنج ٹرین اور بڑے بڑے منصوبوں کے دعوے تو کرتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہاولپور میں برن سینٹر تک نہیں ہے اگر برن سینٹر ہوتا تو بہاولپور میں اتنی اموات نہیں ہوتیں۔ عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں۔ عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہم تماشا بن رہے ہیں۔ نواز شریف کو دیکھنا چاہئے کہ 20 کروڑ عوام کے دل دکھے ہوئے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں میں سچ اور حق کہنے کی جرأت ختم ہوگئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا 35 اسلامی ملکوں کا تو فوجی اتحاد بن گیا مگر دیگر اسلامی ممالک کا کیا ہوگا۔ ذوالفقار بھٹو نے ہمیں ایٹمی قوت اس لئے نہیں بنایا کہ امریکہ اور دہشت گردوں کے آگے جھک جائیں۔ انہوں نے کہا پاراچنار میں مرنے والے بھی اور مارنے والے بھی کلمہ گو تھے جبکہ داعش یہود ونصاریٰ کی تنظیم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...