اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔ اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔ کل تک لال حویلی والا (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کرتا پھرتا تھا‘ کچھ لوگ روزگار کی تلاش میں ہلکان ہوئے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے۔ بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ مسلم لیگ(ن) وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد و مضبوط ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔