جھنگ: 5 بچے جوہر‘ نوشہرہ: 4 دوست دریائے سندھ میں ڈوب گئے

لاہور (نامہ نگاران+ نیوز ایجنسیاں) مختلف واقعات میں 5 بچوں‘ حساس ادارے کے ملازم سمیت 13افراد ڈوب کر جاںبحق ہوگئے۔ جھنگ میں 5 بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ ساہیوال /سرگودھا سے نامہ نگارکے مطابق دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے حساس ادارے کا ملازم ڈوب کر جاںبحق ہوگیا جس کی نعش 24گھنٹے بعد نکال لی گئی۔ عیدالفطر کے دوسرے دن محلہ شمس آباد کا رہائشی نوجوان نعمان دریائے جہلم پر دوستوں کے ہمراہ نہانے کیلئے گیا جہاں اچانک وہ گہرے پانی کی نذر ہوگیا۔ نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ منڈی شاہ جیونہ سے نامہ نگار کے مطابق کوٹلی باقر شاہ میں دو بہنوں سمیت پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو1122نے پانچوں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ کوٹلی باقر شاہ کے رہائشی محمد اسلم کی دو بیٹیاں صائمہ بی بی عمر نو سال، ثانیہ بی بی عمر آٹھ سال، مصباح بتول دختر ملک ریاض عمر بارہ سال ،ثقلین عباس ولد سیدّ صابر شاہ عمر نو سال ضیاء عباس ولد ڈاکٹر محمد یونس عمر دس سال کھیلتے ہوئے نزدیکی بھٹہ پر گئیں جہاں بھٹہ مالک سلطان خان نے اینٹوں کے لئے پانی جمع کرنے کے لئے گہرا گڑھا بنایا ہوا تھا اور اس گہرے گڑھے میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی جمع تھا جو جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ معصوم بچے اس گڑھے میں موجود پانی میں اُترے اور ڈوب گئے۔ نعشیں نکالنے پر علاقہ میں کہرام برپا ہو گیا۔ ادھر شکرگڑھ سے نامہ نگارکے مطابق دریائے راوی پار کرتے ہوئے ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ عمران علی دیگر افراد کے ساتھ جلالہ کے مقام پر دریائے راوی کے دوسرے کنارے پر کھیتوں میں کام کے لئے گیا، واپسی پر دریائے راوی پار کرتے ہوئے پانی میں بنی ریت کی دلدل میں دھنس گیا ساتھ موجود افراد نے بچانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں نوشہرہ کے علاقے شیدو دریائے سندھ کے مقام پر عید کے دوسرے روز پکنک منانے گئے چار دوست ڈوب گئے۔ نوشہرہ کے علاقے شیدو سے تعلق رکھنے والے 12 دوست عیدالفطر کے دوسرے روز دریائے سندھ حضرت جی بابا اٹک خورد میں سیر اور پکنک منانے گئے۔کشتی دریائے سندھ کے بیچ پہنچی تو بھنور میں پھنس گئی اور الٹ گئی۔ نوجوانوں کی چیخ و پکار پر لوگوں کی بڑی تعداد ان کو بچانے جمع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کشتی میں بارہ نوجوان سوار تھے جو گنجائش سے زائد تھے کشتی خستہ حال تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کشتی حادثہ میں چار نوجوان دوست ایاز خان، مشہود خان، منصور خان اور حماد گل ڈو ب گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے چاروں نوجوانوں کی نعشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئیں۔ نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جھنگ کے علاقے میں بارش کے پانی میں ڈوب کر پانچ بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے انتظامیہ سے اس واقعہ پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ادھر نوشہرہ کینٹ کے علاقے میں دریائے سندھ میں گرکر جاں بحق ہونے والے دوستوں کی کشتی کو سیلیفاں بنانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔دریائے نیلم میں دوبچے ڈوب گئے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...