جیکب آباد : غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد میں مختلف واقعات میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد قتل، ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود قصبہ محراب کھوسو میں ایک خاتون اور نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ ایک اور واقعے میں جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود قصبہ شیران پور میں ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ تاجو دیرو تھانہ پولیس کے مطابق ایک شخص مہر اللہ نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا ہے۔ علاوہ ازیں جیکب آباد کے بھٹائی ٹاون محلہ میں ایک نوجوان16سالہ امیتاز احمد ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن