لاہور (کلچرل رپورٹر) عید الفطر پرریلیز فلموں نے سینماگھروں کی رونقیں بحال کردیں۔ دواردو،دوپنجابی اورپانچ پشتوفلموں کی نمائش ہوئی۔ اردوفلموں میں ”یلغار“ کی کاسٹ میں شان شاہد، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائشہ عمر، ارمینا رانا، ایوب کھوسواورسکندرضوی شامل ہیں۔ فلم ”مہرالنساءوی لب یو“کی کاسٹ میں دانش تیمور،ثناءجاوید،جاوید شیخ ، قوی خان ،یاسر نواز، ندا یاسر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ پنجابی فلم ”مراثن “کی کاسٹ میں ثوبیہ خان،صائمہ خان،سدرہ نور، معمر رانا، ارباز خان، جہانگیر جانی اورشفقت چیمہ شامل ہیں ۔ فلم ”دشمن “ کی کاسٹ میں معمر رانا، خوشبو، آفرین ،نوازخان اوردیگرفنکارشامل ہیں۔ نان ڈیجیٹل سینما گھروں میں دوپرانی پنجابی فلموں کی بھی نمائش ہوئی جن میں ”کالیااورسونابدمعاش “شامل ہیں۔عیدکے تینوں روزچاروں فلموںنے بھرپوربزنس کیا۔پنجابی میں ”مراثن “کابزنس ٹاپ پرر ہا۔پشتوفلموں میں” دس خوشی بہ منے“” زخمونہ“، ”گرفتار“” ستا محبت مے زندگی دہ “اور ”گل جاناں“نمائش کےلئے پیش کی گئیں۔ان میں فلم ” زخمونہ“پہلے نمبرپررہی جبکہ دیگرفلموںنے بھی بہتربزنس کیا۔