لاہور(کلچر ل رپورٹر) اداکارہ سہانہ احمد ہدایتکار شہزاد حیدرکی فلم نئی شروع ہونے والی فلم ”جگن سلطان “میں ہیروئن کے کردار میںکاسٹ ہوگئیں۔ انہوںنے گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا جس میں ہیرو کا کردار حیدر سلطان کر رہے ہیں۔ سہانہ احمدکا کہنا تھا کہ فلم میں میرا شاندار کردار ہے میری کوشش ہو گی کہ محنت کے ذریعے اس میں حقیقت کا رنگ بھر دوں۔ ان کا کہنا تھاکہ میں منتخب اور معیاری فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہوں۔