برازیلیا (این این آئی)برازیل کے سرکاری وکلا نے صدر مائیکل تیمیر کے خلاف کارروائی کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے سرکاری وکلا نے صدر کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔ صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران ایک کمپنی کے مالک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر رشوت کے طور پر لیے تھے۔گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مائیکل تیمیر کو ان الزامات سے بری کردیا تھا۔دوسری جانب صدر مائیکل تیمیر نے کہا کہ ان کے خلاف کرپشن الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور یہ سب من گھڑت الزامات ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔