لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ وہدایتکارریماخان کے شوہرطارق شہاب عیدمنانے کےلئے پاکستان پہنچ گئے ۔اداکارہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل پاکستان آئی تھیں اورانہو ںنے اس دوان مختلف ٹی وی شوزکی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔بتایاگیاہے کہ رواں برس ان کے شوہربھی عید منانے پاکستان آئے اورانہوں نے اداکارہ کے ہمراہ پہلی بارٹی وی شومیںبھی شرکت کی ۔اداکارہ ریماخان کے مداحوں نے میاں بیوی کوایک ساتھ شومیں دیکھ کرسوشل میڈیاپرخوشی کااظہارکیا۔