پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کا چیک آئندہ ہفتے ملے گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹرز کیلئے کروڑوں روپے کی عیدی تیار ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستانی ٹیم 22 لاکھ ڈالر کی حقدار بنی، لیگ میچز اور سیمی فائنل میں فتح کا الگ انعام ہے، مین آف دی میچ، ٹورنامنٹ و دیگر انعامات کی رقم کا چیک بھی آئندہ ہفتے پی سی بی کو موصول ہو جائے گا، اس میں کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ یہ رقم سکواڈ میں مساوی تقسیم کرےگا، انجری کے سبب پہلے ہی میچ کے بعد وطن واپس جانےوالے وہاب ریاض بھی حصے کے حقدار ہوں گے، ایک حصہ13 رکنی ٹیم مینجمنٹ کا ہے، محتاط اندازے کے مطابق ایک کھلاڑی کے حصے میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم آئے گی، لیگ میچز اور سیمی فائنل میں فتح کاانعام الگ ہے، ضابطے کے مطابق مین آف دی میچ و ٹورنامنٹ کی رقم بھی سب میں مساوی تقسیم ہوتی ہے، یوں ہر کھلاڑی بھاری رقم اپنے اکا¶نٹ میں منتقل کرا لے گا، ٹیم مینجمنٹ کے ہر رکن کو 11 سے 12لاکھ روپے تک مل سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن