سیول (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سیول میں روسی ہم منصب ویشوشلاو والیڈین سے ملاقات‘دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار ایاز صادق نے روسی ہم منصب کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے سپیکر ویشوشلاو والیڈین نے دعوت قبول کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی۔روسی سپیکر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو انٹر پارلیمینٹری یونین اور سکیورٹی سے متعلقہ مشترکہ تنظیم سی ایس ٹی او میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔سردار ایاز صادق ان دونوں اہم اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔