اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی ہے ٗکوشش ہے کہ سیاسی رہنما اور ریلیاں محفوظ رہیں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔ وزارت داخلہ سے مشاورت نہیں کی گئی۔اعظم خان نے کہا الیکشن کمشن کو اس حوالے سے وزارت داخلہ سے مشاورت کرنی چاہیے۔ تبادلے الیکشن کمشن خود کررہا ہے۔ نگران حکومت کو نہیں علم نہیں۔ سیکرٹری داخلہ کی تبدیلی کا مجھے اخبار سے پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے ایک سوالنامہ بھیجا جس کا جواب بھجوا دیا ہے، اس پر دباؤ امریکہ اور بھارت سے ہے۔
نگران وزیر داخلہ
الیکشن کمشن نے انتخابات میں فوج طلب کرنے پرمشاورت نہیں کی ، بتادلے بھی خودکررہاہے :نگران وزیرداخلہ
Jun 29, 2018