لاہور (سپورٹس ڈیسک) سینیگال فٹبال ٹیم کے منیجر عالیوسیسے نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں اگلے راﺅنڈ میں جانے کے حقدار نہیں تھے جس کی وجہ کوالیفائی بھی نہیں کر سکے ہیں ۔ قوانین ٹورنا منٹ کی بہتری کیلئے تیار کئے جاتے ہیں اور ہمیں ان کا احترام کرنا چاہئے ۔ ہم نے شفاف کھیل پیش کیا اور غلط طریقوں سے آگے بڑھنے کا نہیں سوچا ۔ بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو قوانین کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں ہمیں ہر صورت ان کو مقدم رکھنا ہے ۔ میں صرف اپنی ٹیم سے مایوس ہو اہوں ‘مگر ہر کھلاڑی نے اپنے ملک کیلئے بہترین کھیل پیش کیا ہے ۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر جیت کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے ۔