چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ‘بھارت کا ہاکی میچ فکس تھا ‘زاہد شریف کا الزام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق اولمپیئن زاہد شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپیئنز ٹرافی کے مابین کھیلا جانے والا میچ فکس تھا ، اس میچ میں پاکستان کو 4 صفر سے شکست ہوئی تھی۔ ہالینڈ میں ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 23 جون کو ہوا تھا جس کا پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا۔ سابق اولمپیئن زاہد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ فکس تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میچ فکسنگ میں بھارت سے کوچنگ کرکے آنے والے ہیڈ کوچ رولنٹ آلٹمنز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔زاہد شریف نے کہا کہ میچ ہارنے والی ٹیم کے گول کیپرکو باہر بلایا جانا ’ فکسنگ ‘ تھا۔ انہوں نے چیف جسٹس، آرمی چیف اور صدر پاکستان سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے گرین شرٹس کو 4 صفر گولز سے شکست دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...