چودھری ماجد علی پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر، طیب سہیل سیکرٹری منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اتفاق رائے سے چودھری ماجد علی صدر، طیب سہیل سیکرٹری جنرل جبکہ خواجہ اختر عباس خزانچی منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری کو پنجاب ایسوسی ایشن کا چیئرمین بنایا گیا۔ پی او اے ہاوس لاہور میں منعقد ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹس نمائندوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ اس موقع پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے۔ جنرل کونسل اجلاس میں متفقہ رائے سے منتخب ہونے والی باڈی میں واجد علی چودھری چیئرمین، ماجد علی چودھری صدر، زاہد مقبول سینئر نائب صدر، سیٹھ شہزاد اشرف، شیخ محمد جمیل، شیخ فواد اکرم، میاں عبدالحمید، محمد اکرام، راجہ اظہر محمود، ملک حامد رضا نائب صدور منتخب ہو گئے جبکہ خاتون نائب صدر کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ محمد رفیق بابر جوائنٹ سیکرٹری، اعجار رسول ایسوسی ایٹ سیکرٹری مسز زرینہ وقار ویمن ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...