فٹبال ورلڈکپ : جاپان کی شکست کے باوجود پری کوارٹر فائنل میں رسائی‘ کولمبیا بھی کامیاب

لاہور (سپورٹس ڈیسک)عالمی کپ فٹ بال گروپ ایچ میں کھیلے گئے 2 میچز میں کولمبیا نے سینیگال کو جبکہ پولینڈ نے جاپان کو شکست دے دی ہے۔روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں ا?ج گروپ ایچ کا فیصلہ ہوگیا جہاں کولمبیا نے سینیگال کو 0-1 سے مات دی جبکہ پولینڈ نے بھی جاپان کو 0-1 سےہرا دیا۔تاہم سینیگال کی شکست کے باعث جاپان میچ ہارنے کے باوجوپری کوارٹر فائنل مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرگیا۔جاپان گروپ ایچ میں ٹاپ پر موجود کولمبیا کےساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگیا ۔ پولینڈ کامیابی کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوگیا اورساتھ میں سینیگال کا بھی ایونٹ میں کھیل اب ختم ہوگیا۔دونوں میچز میں مقابلے سنسی خیز رہے اور پہلے ہاف تک دونوں میچز میں کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔ جاپان اور پولینڈ کے میچ میں پہلا گول دوسرے ہاف کے 59 ویںمنٹ میں ہوا جب پولینڈ کے جان بیدناریک نے حریف جاپان کو پہلا گول مارا جوآخر تک برقرار رہا اور میچ پولینڈ کے نام ہوگیا۔جاپان اور پولینڈ کے میچ میں جاپانی ٹومواکی ماکینو کو ریفری کی جانب سے میچ کا پہلا پیلا کارڈ دکھایا گیا جس پر حریف ٹیم کو خطرناک پوزیشن پر فری کک بھی دی گئی جس کا جاپانی کھلاڑیوں نے کامیابی سے دفاع کیا۔عالمی کپ میں سینیگال اور کولبیا کے میچ میں سینیگال کو میچ جیتنا لازمی تھا جبکہ فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا واحدگول 74 منٹ میں کولمبین کھلاڑی یرری منا نے کیا اور سینیگال کےخلاف 0-1 کی برتری حاصل کی اور حریف ٹیم کی کامیابی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔میچ میں پہلے ہاف ختم ہونے کو تھا کہ 45ویں منٹ میں کولمبین جوہان موجیکا کو ریفری کو دیر سے چیلنج کرنے پر وارننگ دی گئی اور پیلا کارڈ دکھایا گیا اور پھر دوسرے ہاف میں 51منٹ کے کھیل کے دوران سینیگال کے مبائے نیانگ کو غلط چیلنج کرنے پر ریفری نے پیلا کارڈ دکھایا اور وارننگ دی۔بیلجیئم نے انگلینڈ کو ہرا کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ فاتح ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ کا واحد گول جینو زج نے کھیل کے 51ویں منٹ میں کیا ۔ تیونس نے پانامہ کے خلا ف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی ۔ دونوں ٹیمیں میگاایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔ تیونس کی جانب سے ایف بن یوسف اور خضری نے ایک ایک گول کیا۔ پانامہ کی طرف سے واحد گول میریاہ نے کیا ۔ میگا ایونٹ میں آج آرام کادن ہے ‘ پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ فرانس، ارجنٹائن، برازیل، سپین‘ میزبان روس، میکسیکو، سویڈن، سوئٹزر لینڈ، کروشیا، ڈنمارک، یورا گوئے‘ پرتگال‘ کولمبیا‘جاپان ‘انگلینڈ ‘بیلجیئم کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ کا پہلا پری کوارٹر فائنل میچ کل فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ یوراگوئے اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا ۔یکم جولائی کو سپین اور روس ‘کروشیا اور ڈنمارک کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ دو جولائی کو برازیل اور میکسیکو ‘جاپان اور بیلجیئم‘تین جولائی کو سویڈن اور سوئٹزرلینڈ‘کولمبیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔میگا ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...