بیروت : برازیل کی جیت ‘جرمنی کی شکست پر جشن منانے والا شہری قتل

بیروت(سپورٹس ڈیسک) لبنان میں فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کی فتح اور جرمنی کی شکست کی پر جشن منانے والے شائق کو قتل کر دیا گیا ۔ فوج نے شک کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ لبنانی شہر بیروت کے نواح بیت السیلم میں محمد ظہیر برازیل کی فتح اور جرمنی کی شکست پر جشن منا رہا تھا کہ دو ہمسائیوں نے اسے قتل کردیا ۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ شک کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ برازیل اور جرمنی کی فٹبال ٹیموں میں دیرینہ عداوت چلی آرہی ہے ۔
کامران اکمل، عمر اکمل تاحال
کینیڈین ویزے کے منتظر
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) کینیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ کا آغاز، کامران اکمل اور عمراکمل تاحال کینیڈین ویزے کے منتظر۔ کامران اکمل اور ان کے چھوٹے بھائی عمراکمل کی کینیڈا روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ کینیڈا گوبل لیگ کاآغاز ہوگےا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باو¿لر محمد سمیع اور اسامہ میر کو ویزہ جاری کر دیا ہے۔ دونوںآج روانہ ہونگے۔


تاہم کامران اور عمر کو کینیڈین ایمبیسی کی جانب سے ویزہ جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے دونوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن