لاہور (سپورٹس ڈیسک)برازیل کے فٹبالر مارسیلو جو سربیا کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے انہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹر روڈ ریگو لیزمر نے ان کا ماسکو میں واقع ہوٹل میں معائنہ کیا ۔ڈاکٹر نے کہا کہ انجری کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔انکی فزیو تھراپی کی جارہی ہے امید ہے وہ جلد ٹھیک ہوجائیں ۔ بہتر تشخیص کیلئے مزید چوبیس گھنٹے انتظار کرنا ہو گا۔ دفاعی کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میری صحت کیلئے پیغامات بھیجنے والوں کا شکر گزار ہوں ۔ جلد میدان میں ہوں گا۔ انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ‘سربیا کے خلاف زخمی ہونے کے باوجود فتح پر بے حد خوش ہوں ۔