فٹبال ورلڈ کپ میں ناکام جرمن ٹیم کی وطن واپسی ‘قومی سے معافی مانگ لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) جرمنی کی فٹ بال ٹیم روس میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ۔ ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کیلئے کوئی نہیںآیا ۔ میڈیا نے کوچ اور کھلاڑیوں کو گھیر لیا ۔ کوچ جوشیم اور کھلاڑیوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس کی وجہ سے پہلے ہی راﺅنڈمیں باہر ہوگئے ۔ دیکھیں گے کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں اور میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے ۔ قومی کی طرح ہمیں بھی بہت زیاد ہ افسوس ہے اور قومی سے معافی مانگتے ہیں ۔ تمام کھلاڑی شکست پرمایوس تھے اوران کے چہرے لٹکے ہوئے تھے۔ جرمن کوچ جوشیم لوکا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم حالیہ ورلڈ کپ میں بہت برا کھیلی اوردوسرے راو¿نڈ تک رسائی کی بالکل بھی حقدارنہیں تھی۔جرمنی کی شکست کے باعث ورلڈ کپ کے ناک آو¿ٹ مرحلے میں جگہ بنانےوالی میکسیکوکی ٹیم کے سینکڑوں مداح میکسیکوسٹی میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے پہنچ گئے اورکورین سفیر سے اظہارتشکرکیا۔
ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے۔پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان، بھارت، ایران اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی تھیں۔ ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھیں۔ بھارت، جنوبی کوریا اور ایران کی ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی ہیں۔ ایونٹ میں (آج) جمعہ کو
کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج)جمعہ کو کھیلے جائینگے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 30 جون کو کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...