لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام لاہور میں جاری انڈر 18 ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ بنو اور قصور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی گراونڈ نمبر دو میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پہلا میچ بنوں اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں مہمان بنوں کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے سات ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ثاقب، ابرار، سہیل، زبیر، صابر، اسامہ، سیلمان نے ایک ایک گول کیا جبکہ لاہور وائٹس کی جانب سے واحد گول حنان نے کیا۔ دوسرا میچ قصور اور مانگا منڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں قصور ٹیم نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ قصور کی جانب سے شاہد اور علی احمد نے ایک ایک گول کیا۔
انڈر 18ہاکی ٹورنامنٹ، مزید 2 میچوں کا فیصلہ
Jun 29, 2018