لاہور(اپنے نامہ نگار سے)فلم سٹار بابرہ شریف کی دکان کی ملکیت کے کیس میں مبینہ کرایہ دار ڈماس جیولر کے مالک غلام علی امجدنے سول جج فہیم الحسن شاہ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ۔سیشن جج لاہور نے فریقین کے وکلاءکو 3جولائی کو طلبی کےلئے نوٹس جاری کردیا ۔غلام امجد کےخلاف بابرہ شریف نے دکان خالی کرانے کےلئے دعویٰ دائر کیا تھا۔غلام علی امجد نے کہا سول جج پر اعتماد نہیں ،کیس دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔