لاہور (خصوصی رپورٹر+ آن لائن) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری طلب کرنے پر نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے جہاں نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے زعیم قادری سے صاف پانی سکینڈل کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جن کے بارے میں زعیم قادری نے نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو جوابات فراہم کر دئیے۔ بتایا گیا ہے نیب کی جانب سے زعیم قادری، ان کی اہلیہ اور بھائی کے صاف پانی کمپنی میں کردار سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں، تحریک انصاف نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، لاہور 25جولائی کو زندہ ہونے کا ثبوت دے گا۔ انہوں نے کہا نہیں جانتا قمر الاسلام کو کیوں پکڑا گیا۔ ایک جھوٹ بولیں تو سو بولنے پڑتے ہیں۔
زعیم قادری
زعیم قادری نیب میں پیش، لاہور 25 جولائی کو زندہ ہونے کا ثبوت دیگا: منحرف رہنما
Jun 29, 2018