گکھڑمنڈی+ گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) قےمتی موبائل چھےننے کے لالچ مےں ہمساےہ نے دوست کےساتھ ملکر 18 سالہ محنت کش نوجوان کو سر میں اےنٹےں مار مار کر بیدردی سے قتل کر دےا اورجرم چھپانے کیلئے مقتول کی نعش رےلوے لائن پر پھےنک دی ۔ دونوں ملزم گرفتار مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق محلہ چراغ پورہ راہوالی کے رہائشی پراپرٹی ڈےلر محمد امجد انصاری کا جواں سال بےٹا رحمان علی جو مےن بازار محلہ انصارےاں مےں کاج اوورلاک کی دکان کرتا تھا کو رات 8 بجے اسکا ہمساےہ شکےل چنگڑ اپنے دوست ذےشان کےساتھ مل کر اسے دوکان بند کروا کر ساتھ لے گےا متوفی کے پاس ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کا موبائل فون تھا جو ملزمان نے چھےننے کےلئے اسے اےنٹےں مار مار کر قتل کر دےا اور واردات کو چھپانے کےلئے اس کی نعش رےلوے لائن پر پھےنک دی ٹرین گزرنے پر سر تن سے جدا ہو گیا جسے رےلوے پولےس نے رات تےن بجے کے قرےب نعش کو ہسپتال پہنچا دےا اہلخانہ ساری رات اپنے لختِ جگر کو ڈھونڈتے رہے شک پڑنے پر ہمساےہ نوجوان شکےل چنگڑ کو گرفتار کرواےا گےا تو اس نے اقبالِ جرم کرتے ہوئے بتاےا کہ اس نے اپنے دوست ذےشان کےساتھ ملکر اسے رات کے وقت اےنٹےں مار مار کر قتل کردےا اور مقتول کی نعش گھر سے دور 2 کلو مےٹر فاصلہ پر رےلوے لائن پر پھےنک دی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لےا گےا ۔
گکھڑ منڈی : قیمتی موبائل کیلئے محلے دار نوجوان کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کر دیا
Jun 29, 2018