این 125 سے وحید عالم 133 پرویز ملک 130 سے خواجہ حسان مسلم لیگ ن کے امیدوار

Jun 29, 2018

لاہور (فرخ سعید خواجہ) لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ (ن) کے اختلافات کو ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت گزشتہ روز بھی سر جوڑ کر بیٹھی رہی ذرائع کے مطابق باہمی مشورے کے بعد مسلم لیگ ن این اے 125 میں وحید عالم کو اور این اکے 133 میں صدر لاہور پرویز ملک کو الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مریم نواز شریف کو این اے 127 سے انتخابات لڑوانے کا فیصلہ پہلے ہی سامنے آ چکا ہے این اے 125 کے دو ذیلی حلقوں پی پی 149 میں میاں مرغوب اور پی پی 150 میں بلال یاسین امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 127 کے 3 ذیلی صوبائی حلقوں میں پی پی 153 پر جنرل سیکرٹری لاہور خوجہ عمرا ن نذیر پی پی 148 چودھری شہباز اور پی پی 154 سے با¶ اختر علی الیکشن لڑیں گے این اے 130 میں خواجہ احمد حسان اور ان کے ساتھ ذیلی حلقہ پی پی 159 میں حافظ نعمان ہوں گے جبکہ پی پی 160 میں سید توصیف شاہ کا ٹکٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا سید توصیف شاہ کے خلاف علامہ اقبال ٹاﺅن کی چار یونین کونسلوں کے چیئرمین طاہر سندھو، رانا اختر محمود، ملک خالد کھوکھر، مہر بشیر میرو، وائس چیئرمین خواجہ سعد فرخ، وائس چیئرمین چودھری مجید عالم ، وائس چیئرمین مہر راشد، وائس چیئرمین ملک عابد، چیئرمین سیٹھ اشفاق و دیگر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر مخالفت کر رہے ہیں خواجہ احمد حسان نے ناراض بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ طویل مذاکرات کئے لیکن وہ انہیں سید توصیف شاہ کی حمایت پر آمادہ نہیں کر سکے ناراض مسلم لیگیوں نے واضح کیا ہے کہ حمزہ شہباز یا خادم اعلیٰ ان کی بات سن لیں اور پھر ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہوگا این اے 123 میں ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض اور پی پی 145 کے ٹکٹ ہولڈر غزال سلیم بٹ کو اکٹھے مل کر انتخابی مہم چلانے کیلئے تاحال آمادہ نہیں کیا جا سکا ہے۔
مسلم لیگ ن ٹکٹ

مزیدخبریں