لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد قاخان عباسی کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کے الزام میں کارروائی کیلئے دائر درخواست پر تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے دونوں سابق وزرائے اعظم کو آج طلب کر لیا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی وضاحت کریں۔ تین رکنی بنچ نے سابق وزراءاعظم کیخلاف سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا اور نشاندہی کی گئی نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی کے حلف کی پاسداری نہیں کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دیکر حلف کی پاسداری نہیں کی۔ نواز شریف کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے. درخواست میں یہ بتایا گیا کہ نواز شریف کے بیان پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی زیر صدارت بند کمرے کے اجلاس کی کارروائی کے بارے میں نواز شریف کو بتایا اس طرح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے حلف پر عمل نہیں کیا۔
طلبی