پی ٹی آئی نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے بلوچستان میں 40 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔ قومی اسمبلی کے 244 حلقوں پر الیکشن لڑے گی۔ پی ٹی آئی نے خیبر پی کے اور سندھ اسمبلی کی 97,97 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب میں 277 حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔ مراد سعید این اے 4 سوات، عمر ایوب این اے 17 ہری پور، اسد قیصر این اے 18 صوابی، پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ سے امیدوار ہوں گے۔ نور عالم خان این اے 27 پشاور، نواز خان سے ٹکٹ لے کر این اے 10 سے وقار خان کو جاری کیا گیا۔ این اے 13 مانسہرہ سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ تحریک انصاف نے 14خواتین کو ٹکٹس جاری کئے۔ پی ٹی آئی نے این اے 64 اور 65 سے بھی کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ طاہر صادق اور غلام سرور خان دو، دو حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی این اے 156، این اے 220 اور این اے 221 سے الیکشن لڑیں گے۔ وہ حلقہ پی پی 217 سے بھی امیدوار ہونگے۔ نور عالم خان این اے 27 پشاور، ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور، علیم خان این اے 129 لاہور، اعجاز چودھری این اے 133لاہور، شفقت محمود این اے 130 لاہور، صمصام بخاری این اے 141 اوکاڑہ، چودھری نوریز شکور این اے 147 ساہیوال، رضا حیات ہراج این اے 150 خانیوال، احمد یار ہراج این اے 151 خانیوال، ملک محمد حسین ڈیہڑ این اے 154 ملتان، مخدوم زادہ محمد زیب قریشی این اے 157 ملتان، این اے 163 وہاڑی سے اسحاق خاکوانی، فاطمہ طاہر چیمہ این اے 168 بہاولنگر، خدیجہ عامر این اے 173 بہاولپور، خسرو بختیار این اے 176، این اے 177 رحیم یار خان سے امیدوار ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے پشاور سے اپنے سابق ارکان قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق اور ساجد نواز کو ٹکٹ نہیں دیا تہمینہ درانی این اے 182 زہرہ باسط بخاری این اے 184 مظفر گڑھ، غلام مصطفیٰ کھر این اے 181 مظفر گڑھ، محمد میاں سومرو این اے 196 جیکب آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی ٹکٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...