احمدآباد: بچے کے اغواء کے شبہ میں زندہ جلائی گئی بھارتی خاتون فقیر دم توڑ گئی

احمد آباد(آئی این پی)بھارتی ریاست احمد آباد میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زندہ جلائی گئی فقیر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ افواہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں پر 11خواتین سمیت 14افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ٹائمز آف انڈیا نے پولیس کا حوالہ دیا کہ شانتادیوی ناتھ نامی خاتون ان 4 فقیر خواتین کے ہمراہ تھیں جو احمد آباد کے علاقے وڈاج میں بھیک مانگ رہی تھی جب ان پر بچے اغوا کرنے کے شبہ میں ڈنڈوں سے حملہ کردیا گیا۔متاثرہ خاتون کو احمد آباد سول ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...