زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی، جسٹس ا نوارالحق نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

Jun 29, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے قصور میں ننھی بچی زنیب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کا معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا اور سفارش کی ہے کہ اس معاملے کو سماعت کیلئے دو رکنی بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔ جسٹس انوارالحق نے متاثرہ بچی کے والد امین انصاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکا ری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر مملکت کے روبرو دائر کی گئی ہے اور ابھی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے یہ نکتہ اٹھایا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے اس لیے عمران کے جرم کی نوعیت کے پیش نظر اسے سر عام پھانسی دینے کا حکم دیا جائے۔ سماعت 2جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں