ملتان(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی ٹینس سٹار اور پاکستان کی نیشنل بھابھی ثانیہ مرزا شادی کے 8 سال بعد ماں بننے جارہی ہیں جس کے باعث انہوں نے کھیلوں سے کنارہ کشی تو اختیار کی ہی تھی اب سماجی تقریبات سے بھی دور ہی رہتی ہیں لیکن پھر بھی وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو پاپا رازی فوٹو گرافرز ان کی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں جنہیں خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔ثانیہ مرزا 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، دونوں میاں بیوی شادی کے بعد بھی کھیلوں میں مصروف رہے اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے رہے لیکن اب دونوں والدین بننے جارہے ہیں۔ضرور پڑھیں:عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور گھر میں داخل ہونے لگے تو بشریٰ بی بی نے ایسا کام کر دیا وہاں موجود ہر شخص ’دنگ‘ رہ گیا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے۔حاملہ ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔