چیف جسٹس کا ماں بچہ ہسپتال کا دورہ راولپنڈی کانقشہ بدل دے گا،شیخ رشیداحمد

Jun 29, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ چیف جسٹس کا ماں بچہ ہسپتال کا دورہ راولپنڈی کانقشہ بدل دے گا،480 بستر کاہسپتال اور 400طالبات کے نرسنگ کالج کی تکمیل تاریخی کام ہوگااہلیان راولپنڈی ایسے عوامی منصوبے روکنے والوں کاراستہ 25جولائی کو روکیں گے۔ عوام بجلی اورپانی کاحساب لیں گے اور اس شہر سے منشیات فروشوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے ہم نے ماضی میں تعلیم عام کی اب شہر میں پانی اورروزگار دیں گے راولپنڈی کی تاجر برادری کی جانب سے اتنی بھرپور پذیرائی اورحمایت نے ہماری الیکشن مہم کو چارچاند لگادئیے ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 62کی انتخابی مہم کے دوران راجہ بازار راولپنڈی میں تاجربرادری اور این اے 60کے دورہ کے موقع پر صادق آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمد نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان ماں بچہ ہسپتال راولپنڈی کاجلد دورہ کریں گے ان کا یہ دورہ راولپنڈی کانقشہ بدل دے گا،480بستر کاہسپتال اور 400طالبات کے نرسنگ کالج کی تکمیل تاریخی کام ہوگا، 10سال سے رکا ہوئے تعمیراتی کام کاکیس چیف جسٹس نے اتوار کو دوبارہ سننے کافیصلہ کیاہے سابق حکمرانوں نے ماں بچہ ہسپتال اور شیخ رشیدایکسپریس جیسے بڑے عوامی منصوبے 10سالوں سے بلاوجہ روک کر قوم کو بھاری نقصان پہنچایا اہلیان راولپنڈی ایسے عوامی منصوبے روکنے والوں کاراستہ 25جولائی کو روکیں گے، عوام بجلی اورپانی کاحساب بھی لیں گے اور اس شہر سے منشیات فروشوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم نے ماضی میں تعلیم عام کی اب شہر میں پانی اورروزگار دیں گے راولپنڈی کی تاجر برادری کی جانب سے اتنی بھرپور پزیرائی اورحمایت نے ہماری الیکشن مہم کو چارچاند لگادئیے، انشاء اللہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔

مزیدخبریں