قطر نے امریکہ میں صہیونی لابیوں کی مددکے لیے 14.5 لاکھ ڈالر پہنچائے

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کئے ایک انگریزی روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ قطر نے امریکا میں کام کرنے والے ایک امریکی صہیونی گروپ کی سپورٹ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی۔ قطر کے مفاد میں صہیونی تنظیم کو اس رقم کی ادائیگی کرنے والا ثالثی جوزف اللحام ہے جو اسرائیل کا ہمنوا ایک معروف امریکی تاجر ہے۔اللحام کے مطابق دائیں بازو کے اس صہیونی گروپ کے لیے ادا کی جانے والی رقم قطر کی جانب سے عطیے کا ایک حصّہ ہے جس کا مجموعی حجم 14.5 لاکھ ڈالر ہے۔اخبار کے مطابق امریکی تاجر نے انکشاف کیا کہ قطر کے اس عطیے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ اپنے اختلاف کے معاملے میں امریکا میں یہودی قیادت اور دیگر حلقوں کو دوحہ کے ساتھ ملانے کے واسطے لابنگ کرنا تھی۔اخبار نے امریکا میں یہودی کمیونٹی کی ایک اہم ترین شخصیت کے لیے بھی قطر کی فنڈنگ کا انکشاف کیا ہے۔ اس شخص کا نام نِک میوزین ہے۔ امریکا میں یہودی کمیونٹی اور صہیونی لابی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے گزشتہ برس قطر کا دورہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن