لیچی مفرح قلب اور تپ محرقہ میں نہایت مفید ہے‘ حکماء

لاہور( این این آئی)گرمیوں میں پھل کی بہار نظر آتی ہے،ایسی ہی ایک سوغات خشک سرد مزاج کی حامل پھل لیچی بھی ہے، ماہرین کے مطابق اس موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے، اوپر سے سرخ اور اندر سے رس دار سفید گودے والی کھٹی میٹھی لیچی گرمیوں کا خاص پھل ہے جس میں مختلف قسم کے نیو ٹریشنز اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ خاص طور پر لیچی میں وٹامن سی اور گلوکوز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد افضل میو، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم غلام فرید میر، حکیم غلام رسول کیف اور حکیم فیصل طاہر صدیقی نے ادارہ تحقیقات طبیہ پاکستان کے زیر اہتمام لیچی کی افادیت کے مو ضوع پر منعقدہ مجلس مذاکر ہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ لیچی کا استعمال مفرح و مقوی قلب ہونے کے ساتھ ساتھ پیاس کو تسکین اور تپ محرقہ میں مفید و موثر ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن