قصور (نمائندہ نوائے وقت) پھولنگر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج، ملتان روڈ اڈہ دیناناتھ کے قریب سینکڑوں افراد نے بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ملتان روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیاجس سے ملتان روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی روڈ بلاک کے بعد مقامی پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ علاوہ ازیں قصور اور گرد و نواح میں شدید گرمی کے باوجود لیسکو کی طرف سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہنے سے شہری بلبلا اٹھے۔ سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ شہروں میں 8 اور دیہات میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے لوگوں جینا محال کردیا، کئی علاقوں میں سارا سارا دن بجلی بند رہنے لگی۔