عظیم قوم کی تشکیل کیلئے اساتذہ طلبہ میں اعلیٰ اقدار پروان چڑھائیں: ڈاکٹر نیاز احمد

لاہور( سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ عظیم قوم کی تشکیل اور طلبہ میں اعلیٰ اقدار کی تخلیق کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے پہلے دورہ کے دورن فیکلٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ طلبائو طالبات کی تربیت اورمتعلقہ شعبہ جات میں بہترین انسانی وسائل کی فراہمی اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو نصیحت کی کہ وہ روحانی باپ کا کردا رادار کرتے ہوئے اپنے اور طلبہ کے مابین فاصلوں کو کم کریں ۔

ای پیپر دی نیشن