ایم کیو ایم فنڈنگ کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (نامہ نگار)الیکشن کمشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے بیرون ملک فنڈز بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت 2ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے بیرون ملک فنڈز بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سن چیرٹی برطانیہ کو رقوم بھجوائی گئیں، یہ کیس ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ہے، اس وقت پارٹی کے کنوینئر فاروق ستار تھے اس لئے درخواست میں فاروق ستار کا نام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...