کراچی (وقائع نگار) سندھ تھر کول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کے معاملے کی سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کے سامنے سماعت ہوئی۔ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل سندھ سرورخان نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری سندھ اسلام آباد میں مصروف ہیں تھر کول کا معاملہ ڈی جی مانیٹرنگ سیل کو ارسال کر دیاگیا ہے جامع جواب داخل کرنے کیلئے 7 روز کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو دو ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی عدالت نے سندھ کو اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر تمام متعلقہ ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
تھر کول میں گھپلے، چیف سیکرٹری کو جواب کیلئے 2ہفتے کی مہلت
Jun 29, 2018