لندن (آن لائن + اے این این) برطانوی شہزادے ولیم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی،یہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فردکی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کاپہلا دورہ تھا،انہوں نے رملہ میں مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا، شہزادے کاریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، انہوں نے جالازون کے کیمپ کا دورہ کیا،جہاں 15ہزار مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔ محمود عباس نے برطانوی شہزادے کو کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلی مرتبہ جب آپ فلسطین کا دورہ کررہے ہوں گے تو میں امید کرتا ہوں کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خود مختار ملک ہوگا۔بعد ازاں برطانوی شہزادے نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر اپنے خطاب میں کہا میری جانب سے فلسطینیوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ ہم آپ کو نہیں بھولے ہیں۔