لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں احسن اقبال نے تفصیلی جواب جمع کرواتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے وکیل احسن اقبال نے بتایا کہ جواب تیار کرلیا لیکن آفس میں جمع نہیں کراسکے۔ احسن اقبال نے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کروایا احسن اقبال نے جواب میں بتایا کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کل ایک شخص نااہلی پر کہہ رہا تھا کہ کبھی معافی نہیں مانگی تحریری طور پر جواب میں معافی کے لئے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں۔ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ عدالت نے احسن اقبال توہین عدالت کیس کی سماعت پیر 2جولائی تک ملتوی کردی۔
توہین عدالت کیس:احسن اقبال نےعدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی
Jun 29, 2018 | 12:11