لاہور ہائیکورٹ: متنازعہ انٹرویو دینے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پرسابق وزیراعظم نوازشریف اور صحافی سرل المیڈا کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی تین رکنی بنچ نے سابق وزرائےاعظم نواز شریف اورشاہد خاقان عباسی کے خلاف شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی .عدالت نے نوازشریف اورسرل المیڈا کے پیش نہ ہونے پردوبارہ نوٹس جاری کردیا. سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت پیش ہوگئے.شاہد خاقان عباسی کا عدالت میں کہنا تھا کہ مجھے عدالت کا نوٹس موصول نہیں ہوا بلکہ میں اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ آیا تھا اورعدالتی حکم کا علم ہوتے ہی پیش ہو گیا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا عدالت میں پیش ہونا قابل تحسین عمل ہے. شاہد خاقان عباسی نے استدعا کی کہ یہ الیکشن کا مہینہ ہےکیس کی سماعت جولائی کے بعد تک ملتوی کی جائے،جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن