بیروت(صباح نیوز)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کے صدی کی ڈیل کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے کیخلاف فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام سب صدی کی ڈیل کے خلاف ہیں اور ہمارا دستور فلسطینیوں کو اپنے ہاں مستقل شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا میں امریکا کے مشہور ہونے والے صدی کی ڈیل کے منصوبے کی کوئی حیثیت اوروقعت نہیں ۔ ہم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور اصولی مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کے حوالے سے پوری لبنانی قوم اور دیگر عرب اقوام کا ایک ہی موقف ہے۔انہوںنے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ہرممکن مدد اورخدمت کی جائے گی مگر کسی عالمی سازش کے تحت فلسطینی مہاجرین کو لبنان میں آباد کرنے کے لیے کوئی لالچ قبول نہیںکیا جائیگا۔
صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کیخلاف فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں:سعد الحریری
Jun 29, 2019