تیونسی صدر کی علالت میں کمی روبہ صحت ہو رہے ہیں،صدارتی دفتر

Jun 29, 2019

تیونسیا(انٹرنیشنل نیوز)شمالی افریقی ملک تیونس کے صدارتی دفتر سے بتایا گیا ہے کہ علیل صدر الباجی قائد السِبسی کی صحت حیران کن انداز میں بہتر ہو رہی ہے۔ بانوے سالہ صدر السِبسی کو جمعرات ستائیس جون کو صحت کے شدید مسائل کے تناظر میں فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جمعہ اٹھائیس جون کو صدر نے اپنے وزیر دفاع کو طلب کر کے ملکی صورت حال پر بریفنگ بھی لی۔

مزیدخبریں