امریکی واتحادی فورسز نے داعش کیخلاف جنگ میں 1300 سے زائد شہری قتل کئے

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی سربراہی اتحاد نے کہا ہے کہ 2014 سے عراق اور شام میں داعش(آئی ایس)کے خلاف اپنی لڑائی کے دوران غیر ارادی طور پر ایک ہزار 3سو 19 عام شہریوں کو قتل کردیا۔تاہم یہ اعداد و شمار اس تعداد سے کافی کم ہے جو ان دونوں ممالک میں تنازع کی نگرانی کرنے والے گروپس کی جانب سے دیے گئے تھے۔اگست 2014 سے مئی 2019 کے اختتام تک اتحاد نے 34 ہزار 5 سو 14 حملے کیے، تاہم اس عرصے کے دوران یہ جائزہ لیا گیا کہ اتحادیوں کے حملے سے کم از کم ایک ہزار 3 سو 19 عام شہری غیر ارادی طور پر ہلاک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...