جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغاز

Jun 29, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں سالانہ تعلیمی سال کے نئے داخلے شروع ہو گئے ہیں۔ رواں سال درس نظامی (عالم کورس) تجوید و قرأت، حفظ و ناظرہ، لسانیات، کمپیوٹر سائنس، مقالہ نویسی، نعت خوانی اور شعبہ علوم عصریہ (ایف اے تا ایم اے) سلائی کڑھائی اور امور خانہ کے کورسز میں داخلے ہوں گے۔ جامعہ نعیمیہ کے ترجمان حافظ محمد سلیم کے مطابق ادارے میں داخلہ لینے والی طالبات کا شناختی کارڈ (ب) فارم اور والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ جمع کروانا داخلے کی بنیادی شرائط میں شامل ہو گی۔

مزیدخبریں