لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کی روک تھام اور295cکے تحفظ کیلئے مر کز صراط مستقیم جا مع مسجد رضا ئے مجتبیٰ میں عظیم الشا ن ’’حقوقِ مصطفی ﷺ ‘‘کا نفرس کا انعقاد کیاگیا ۔کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاامریکہ کا آزدی ِ مذہب اور آزادی اظہار کا ایجنڈا قرآن سے متصادم ہے پاکستان میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ۔اپنے مفادات کے لحاظ سے تو یورپ کے ہاں آزاد اظہار کی حدودو قیود ہیں مگر مسلمانوں کے مقدسات کے لحاظ سے امریکہ آزادی کا شور مچا رہا ہے یہ اس کا دوھرامعیار ہے۔ امریکی وزیر خا رجہ کا مذہبی معا ملات کے لحاظ سے ڈو مو ر کا مطالبہ پاکستان کے عوام کے مقدس جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔پاکستان میں چالیس سے زائد توہین رسالت کے مجرم جنہیں سزا سنائی جاچکی ہے ان کی رہائی کا مطالبہ پاکستان کی عدالتوں پہ عدم اعتماد کا اظہار ہے۔پاکستان میں کسی کو توہین رسالت کی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔المیہ یہ ہے کہ امریکی رپورٹ کو اپنے ملک میں مداخلت قرار دیتے ہوئے بھارت اور چائنہ نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔مگر ریاست مدینہ کے دعویدار اتنے اہم ایشو پر ابھی تک خاموش ہیں۔
امریکہ کا آزدی اظہاررائے کا ایجنڈا قرآن سے متصادم ہے:اشرف آصف جلالی
Jun 29, 2019